سات مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کا حکم نامہ جاری، امریکی صدر ٹرمپ نے سخت جانچ پڑتال کے آرڈر پر دستخط کر دیے، پابندی کے خلاف نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
The ban on immigrants broke the heart, Malala
ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ تارکین وطن افرد پرپابندی کے فیصلے نے میرا دل توڑدیا ہے، صدر ٹرمپ تشدد اور جنگ سے متاثرہ خواتین اور بچوں پر دروازے بند کررہے ہیں، یہ بڑا بے یقینی کا دور ہے، ملالہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔