سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں لیز ڈیڈ، سیل ڈیڈ اور سب لیز کے اجرا پر پابندی لگادی۔ لیز اور سیل ڈیڈ کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا تعمیرات کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا ۔
The ban on the issuance of lease-dead, cell dead and sub-lease in Sindh
سندھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ محمود آباد میں چائنا کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا ۔ عدالت نے اپنا حکم رجسٹریشن آفس کے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی اور غیرقانونی لیز دینے والے تین سب رجسٹرار کے خلاف مقدمات درج کرانے کا بھی حکم دیا ۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرار نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ تین سب رجسٹرار کو پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے۔