counter easy hit

عوام کو ترقی کی راہ میں حائل ہونیوالوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، وزیراعظم

The barriers to progress should ask victims what they want, PM

The barriers to progress should ask victims what they want, PM

سانگلہ ہل: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے جب کہ  2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجائے گا جب کہ عوام کو ترقی کی راہ میں حائل ہونے والوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

سانگلہ ہل میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2013 میں عوام سے سانگلہ ہل میں انٹرچینج بنانے کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا کردیا، نوازشریف نے جو بھی وعدہ کیا اسے ہمیشہ پورا کرکے دکھایا ہے اور اب یہاں سوئی گیس بھی لائی جائے گی اور ترقی کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا کیوں کہ پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ملک میں لوڈشیڈنگ کی لعنت پیدا کرنے والوں اور ترقی کے راہ میں حائل ہونے والوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیا چاہتے ہیں جب کہ 2018 میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گی اور بجلی مزید سستی ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا نقشہ بدل رہا ہے اور خیبرپختنوخوا سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر مسلم لیگ (ن) کام کررہی ہے جب کہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی یہی رفتار رہی تو گھر گھر گیس پہنچے گی، موٹروے بنیں گے، نوجواںوں کو روزگار ملے گا، ملک سے جہالت کا خاتمہ ہوگا، اسکول وکالج بنیں گے لیکن افسوس اس سے پہلے کسی حکومت نے ان منصوبوں کی بنیاد نہیں رکھی اور نہ بجلی کی قلت کو ختم کیا، پچھلی حکومت نے تو حاجیوں کو بھی نہ بخشا۔ وزیراعظم نے فیصل آباد، ننکانہ صاحب، حافظ آباد میںمختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پروگرام ہے کہ ملک میں 50 بہترین اسپتال قائم کیے جائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website