اسلام آباد (ویب ڈیسک )وفاقی حکومت نے مجوزہ فنانس ترمیمی بل 2018میں صدر مملکت، گورنرز، وفاقی و صوبائی وزرا کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز کو حتمی شکل دے دی ، تجویز میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے
جبکہ مسلح افواج کے سربراہان اور کور کمانڈرز کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی نئے فنانس ترمیمی بل کا حصہ ہے ، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئی بجٹ تجاویز منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ،ذرائع نے بتایاکہ مجوزہ تر میمی فنانس میں گورنرز، وزرا، ا علٰی عدلیہ کے ججز ، مسلح افواج کے افسران کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس سے قبل بل کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی ، ا علٰی سول وعسکری عہدیداروں کو رہائش گاہ، بجلی، گیس، انٹرٹینمنٹ اور دیگر مراعات پر ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے ،ا علٰی عدلیہ کے ججز کے جوڈیشل الائو نس پر بھی انکم ٹیکس کی تجویز ہے ، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 51 اور شیڈول 2 میں ترامیم سے چھوٹ ختم کی جائے گی۔