گردہ ،مثانہ اور جگر کو قوت اور طاقت پہنچاتی ہے۔
جسم میں سردی کی وجہ سے ہونے والے درد اور پسلی کے درد میں فائدہ مند ہے۔
اگر کسی مریض کو خارش نے بہت زیادہ تنگ کیا ہو تو پانی میں تین ماشہ زعفران گھول کر پلائیں خارش ٹھیک ہو جائے گی۔
زعفران کا شربت حاملہ خواتین کے لئے بہیت فائدہ مند ہے۔
زعفران سے ہاضمہ ٹھیک ہوتا ہے اور بھوک بڑتھی ہے۔
اس کو سونگھنا سرسام کے مرض میں بہت مفید ہے۔
جگر اور رحم کے ورم میں بہت مفید ہے۔
ڈیڑھ گرام زعفران کو پچاس ملی لیٹر گائے کے دودھ میں حل کر کے کسی کپڑے سے چھان کر اگر پلایا جائے تو حیض کو جاری کرتا ہے اور بلا تکلیف جاری کرتا ہے۔