اسلام آباد ؛ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی
صاحبزادی مہرو حیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد اب مہرو حیات کے شوہر میاں حیات مانیکا کی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سابق اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما میاں حیات مانیکا کی اہلیہ مہرو حیات نے بنی گالہ میں عمران خان او بشریٰ بی بی سے ملاقات کی۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ میاں حیات مانیکا جو پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی سے کولیشن بنا کر الیکشن لڑے تھے، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ میاں حیات مانیکا کی ساس بشریٰ بی بی نے حیات مانیکا کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش بھی کی تھی اور کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کردیں لیکن وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پی انتخابی میدان میں اُترے، مسلم لیگ ن کے اُمیدوار قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا
کے مبینہ رویے کی وجہ سے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار برائے قومی اسملبلی محمد شاہ کھگہ سے الحاق کر لیا تھا ، لیکن دونوں ہی انتخابات میں کامیاب نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کی بہو مہرو حیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد اس خاندان کو بھی حکومت میں جگہ ملنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ تاہم اب مہرو حیات کے شوہر میاں حیات مانیکا کا بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے 6 اگست کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی،بشریٰ بی بی نے مہرو حیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ مہرو حیات بشریٰ بی بی کی سابق شوہر خاور مانیکا سے پیدا ہونے والی بیٹی ہے۔