counter easy hit

ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کی جیت پر بڑا سوال اٹھ گیا ، نامور انٹرنیشنل امپائر نے ایسا نکتہ اٹھا دیا کہ پوری دنیا سوچ میں پڑ گئی

The big question was questioned in the World Cup final in the World Cup final, the nominated international empire lifted the idea that the entire world got into thinking.

لندن (ویب ڈیسک)سابق بین الاقوامی امپائر سائمن ٹفل نے نیوزی لینڈ او ر انگلینڈ کے مابین ورلڈ کپ فائنل کے دوران ہونے والی سنگین غلطی کے تحت انگلینڈ کو ملنے والے اضافی رنز پر انگلی اٹھا دی ہے۔ سائمن ٹفل کا کہنا ہے کہ جبکہ انگلینڈ کو تین گیندوں پر نو رنز درکار تھے۔ اور مارٹن گپٹن کی تھرو بین سٹوک کے بلے سے ٹکراتی ہوئی بائونڈری لائن کے باہر چلی گئی تو اس وقت فیلڈ امپائر دھرما سینا نے چھ رنز کا اشارہ دیاحالانکہ یہ پانچ رنز تھے۔ ٹفل نے مزید کہا کہ جس وقت تھرو سٹوک کے بیٹ سے ٹکرائی تو انھوںنے دوسرا رنزمکمل نہیں کیا تھا ۔ اس اعتبار سے اوور تھرو کے رنز ملا کر انگلینڈ کو چھ نہیں بلکہ پانچ رنز ملنا چاہیے تھے۔ واضح رہے کہ سائمن ٹفل 2004سے 2008تک مسلسل پانچ سال تک نمبر ایک بین الاقوامی امپائر ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ اختتام کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آ ئی سی سی ) نے ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی اعلان کردہ ٹیم میں ورلڈکپ فاتح انگلینڈ کے چار، نیوزی لینڈ کے تین، بھارت اور آسٹریلیا کے دو، دو اور بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی شامل ہے جب کہ کوئی بھی پاکستان کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ان کے ہم وطن لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کے بین اسٹوکس، جوفراآرچر، جیسن رائے، جو روٹ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور جسپریت بمراہ، آسٹریلیا کے ایلیکس کیری اور مچل اسٹارک اور بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ٹیم آف ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کو شکست دیکر انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا.آئیے ٹیم آف ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کی ورلڈکپ 2019 میں بہترین کارکردگی پر نظر دوہڑاتے ہیں۔کین ولیمسن(کپتان):نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ2019 میں 11 میچز میں 578 رنز اسکور کئے جو کسی بھی کپتان کی جانب سے کسی بھی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز ہیں اس کے علاوہ ولیمسن پلیئر آف ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔روہت شرما: دائیں ہاتھ کے بھارتی اوپنر کا ورلڈکپ 2019 شاندار رہا، روہت شرما نے ریکارڈ 5 سنچریاں اسکور کیں ،جو کسی بھی بلے باز کی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں ۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کے 9 میچز میں 648 رنز بنائے اور حالیہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بنے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website