counter easy hit

شوبز کی دنیا سےاب تک کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

The biggest breaking news of the showbiz world so far

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارا میرا، خالد عثمان بٹ اور آمنہ الیاس کی فلم ’باجی‘ نے جہاں رواں ماہ اگست کے آغاز میں کینیڈا میں ہونے والے موسیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں 2 ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔اب وہیں اس فلم کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کیا جائے گا۔یہی ں ہیں

بلکہ ’باجی‘ کے ساتھ اس فلم فیسٹیول میں رواں برس ریلیز ہونے والی ایک اور فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب ’لال کبوتر‘ کو جہاں واشنگٹن میں ہونے والے عالمی فلم فسیٹیول میں پیش کیا جائے گا، وہیں اسے سنگاپور میں ہونے والے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا جائے گا۔’باجی‘ فلم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ فلم کو آئندہ ماہ 21 ستمبر کو ’واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشن فلم فیسٹیول‘ میں دوپہر کو پیش کیا جائے گا۔اسی فیسٹیول کے دوران فلم ’لال کبوتر‘ کو بھی پیش کیا جائے گا جب کہ فیسٹیول میں دیگر جنوبی ایشین ممالک کی فلموں کو بھی پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب فلم ’لال کبوتر‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ فلم کو آئندہ ماہ سنگاپور ’ساؤتھ ایسٹ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں 4 ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website