لاہور (ویب ڈیسک) ویب ڈی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس کےلیے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ریسکیو کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اجلاس میں ریسکیو1122 کی کارکردگی اور توسیعی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،انہوں نے ہدایت کی کہ ہیلی کاپٹر ایمبولینس سروس کےلیےجامع پلان تیار کر کے پیش کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب ایمرجنسی سروس میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا۔ انہوں نےبھرتیوں کیلیےسمری فوری طور پربھجوانے کی ہدایت دی۔ پنجاب ایمرجنسی سروس کے ملازمین کے ایمرجنسی الاؤنس میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایمرجنسی سینٹرز کو فعال کرنے کیلیے ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔ اجلاس میں ریسکیو اسکاؤٹ ٹریننگ کا پروگرام کالجز میں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔