اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کا اوور سیز پاکستانیوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا، حکومت نےڈاکٹرز، انجنیئرز پروفیسرز سمیت آئی ٹی کے شعبے میں ماہر اوور سیز پاکستانیوں کو واپس لانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانی نےڈاکٹرز، انجنیئرز پروفیسرز سمیت آئی ٹی کے شعبے میں ماہر افراد کو واپس لانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ جس کے تحت حکومت ’’ نیا پاکستان کالنگ ‘‘ منصوبے کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
اس منصوبے کے تحت مختلف شعبوں کے ماہر اور سیز پاکستانی اپنا ڈیٹا جمع کرا ئیں گے ۔ ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد جس شعبے کے ماہر افراد کی ضرورت ہوگی انہیں واپس بلا کر ان سے استفادہ ھاصل کیا جائے گا ۔