counter easy hit

دنیا کا سب سے بڑا خرگوش، مالکن کا گنیز بک انتظامیہ سے رابطہ

The biggest rabbit

The biggest rabbit

برطانیہ میں ڈیریئس نامی خرگوش کو دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی خرگوش قرار دینے کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا گیا ہے۔
برطانیہ: (یس اُردو) یہ خرگوش 4 فٹ چار انچ لمبا اور 22 کلوگرام سے زیادہ وزنی ہے۔ یہ ایک سال میں 2000 گاجریں اور 700 سیب کھا جاتا ہے۔ اس کی خوراک پر سال میں 7 سے 8 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن اس کا بچہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے جو اب تک 3 فٹ 8 انچ کا ہو چکا ہے۔ ان دونوں کا ایک دوست بھی ہے اور وہ ہے ایک کتا جس کا نام کے رکھا گیا ہے۔ خرگوش کی مالکن اینیٹے ایڈورڈز کے مطابق بڑے خرگوش کا بچہ جلد ہی اپنے باپ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ اس کے لئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو درخواست دیدی گئی ہے اور ایک ماہر کے معائنے کے بعد اسے ایوارڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔