counter easy hit

نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ۔۔۔ مشکل وقت میں اب تک کے سب سے بڑے حمایتی اور مددگار نے شریف فیملی کو ٹھینگا دکھا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) کرپشن کیسسز میں پھنسے شریف خاندان اور سعودی شاہی خاندان میں فاصلے بڑھ گئے۔وزیر خارجہشاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب میں شریف خاندان کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہوا اور شریف خاندان اب سعودی شاہی خاندان کے ریڈار پر نظر نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے سعودی شاہی خاندان سے مثالی تعلقات تھے۔اسی لئیے یہ بات زبان زد عام تھی کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے تو اسے سعودی شاہی خاندان کی خاص حمایت حاصل ہوتی ہے۔مشرف دور میں جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جان خطرے میں تھی اور وہ طیارہ اغوا کیس میں بری طرح پھنس چکے تھے ۔اس وقت سعودی شاہی خاندان نے نواز شریف کو ملک سے نکلنے میں مدد دی اور انہیں سعودی عرب میں پناہ بھی دی۔اسی دوران نواز شریف نے سعودی شاہی خاندان سے تعلقات بھی بڑھائے۔تاہم نواز شریف اور سعودی شاہی خاندان میں کشیدگی اس وقت سامنے آئی جبپاکستان نے یمن کے معاملے میں دخل اندازی کرنے سے انکار کردیا۔پھر شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسسز نے اس معاملے کو مزید ہوا دی اور سعودیشاہی خاندان،شریف فیملی میں فاصلے بڑھنے لگے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق اب شریف خاندان سعودی شاہی خاندان کے ریڈار پر نہیں ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شریف خاندان کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہوا اور شریف خاندان اب سعودی شاہی خاندان کے ریڈار پر نظر نہیں آتا۔