فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق آئینی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے جس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف محمود بشیر ورک نے فاٹا کے انضمام سے متعلق آئینی بل پیش کی
حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر مخالفت برقرار ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات تاریخی ہیں،اس کی حمایت کرتےہیں،مالاکنڈٹیکس فری ہےاورٹیکس فری ہی رہے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھی سینیٹ میں اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم منظور کی تھی جس کے لیے ایوان میں موجود 229 اراکین نے بل کی حمایت میں اور صرف ایک رکن نے مخالفت میں ووٹ دیا۔