counter easy hit

سندھ اسمبلی سے منظور کردہ نیب آرڈیننس منسوخی کا بل غیر آئینی قرار

اسلام آباد: قومی احتساب قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں منظور کردہ انسداد بدعنوانی بل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

The bill of NAB Ordinance cancellation bill approved by the Sindh Assembly is unconnected declare

The bill of NAB Ordinance cancellation bill approved by the Sindh Assembly is unconnected declare

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی احتساب قوانین سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ اسمبلی میں منظور کردہ انسداد بدعنوانی بل پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے سندھ حکومت کا انسداد بدعنوانی بل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے نیب قانون حذف کرنےکا بل واپس لے کرنظرثانی کی سفارش کردی۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ سندھ حکومت کا نیب کا صوبہ میں اختیار ختم کرنے کا بل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، یہ بل جلد بازی میں منظور کیا گیا۔ آرٹیکل 142 اور 143 کے تحت سندھ حکومت کے بل کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے ارکان نے بھی سندھ سے نبی کے اختیارات ختم کرنے کے بل کی مخالفت اور نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز بل منظور کیا گیا تھا جس کے تحت نیب صوبے کے ماتحت اداروں میں کارروائی کے استحقاق نہیں رکھے گا اور نیب کے تحت کی جانے والی کارروائیاں، تحقیقات اور تفتیش سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہوجائیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website