لاہور(ویب ڈیسک) تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے اس ملک میں لوٹے اربوں ڈالر واپس آنے والے ہیں دو بڑے سیاست دان پیسے واپس دینے کیلئے تیار ہوگئے ہیں،معاملات چل نہ رہے ہوتے تو آج ایک بڑی شخصیت گرفتار ہوجانی تھی۔پروگرام لاسٹ آور میں میزبان مہرین سبطین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہان لیگ اورپی پی میں ہی صرف کرپٹ نہیں بلکہ پی ٹی آئی میں بھی ایسے لوگ ہیں، چیئرمین نیب نے وزرا کیخلاف بھی بریفنگ لی ہے ،اگر کوئی این آراو نہ آیاتو کرپٹ عناصرسے پیسے واپس لئے جارہے ہیں اورجلد وصولیاں شروع ہوجائیں گی۔ماہرقانون عارف چودھری نے کہا ملک کی دوبڑی پارٹیوں کو چیلنج پی ٹی آئی نے نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود کیا ہے ، ان کا یہ کہناہے کہ اگران کا احتساب ہورہاہے تو پھر ان کا بھی ہوگا، چیئرمین نیب کی ایمانداری پر آج تک کسی نے کوئی سوال نہیں اٹھایا ۔سینئر صحافی کامران خان نے کہا بہت سے مقدمات ہیں جن کے خلاف نیب سندھ نے ریفرنسز بھی دائرکرائے ہیں،ان میں بیوروکریٹس، سیاست دان بھی شامل ہیں، صرف اعلانات اوربیانات دینے سے جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا۔سینئر صحافی اور بیوروچیف پشاور ممتاز بنگش نے کہا چیئرمین نیب کا خیبر پختونخوا کا دورہ تاثر دے رہا ہے کہ جو بھی میگا کرپشن کے مقدمات ہیں انہیں منظر عام پر لایااورانکوائری شروع کی جائے گی، اب سب کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہونے والی ہے ۔ذرائع نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام کا مطالبہ ہے کہ بہاولپور صوبے کو بحال کیاجائے ، 29 دسمبر کو یونیورسٹی کے ہال میں وزیراعلی پنجاب لوگوں سے ملاقات کرینگے ،نئے صوبے کے لئے احتجاج بھی کیاجاسکتا ہے ۔