اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے، عمران خان کے لیے یہ ایشو ہی نہیں رہا کہ ان کے بیانات میں تضادات بڑھتے جا رہے ہیں، جب انکے لیے کوئی ایشو نہیں ہے تو ہمارے لیے ایشو کیوں ہے؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیئے، عمران خان کے لیے یہ ایشو ہی نہیں رہا کہ ان کے بیانات میں تضادات بڑھتے جا رہے ہیں، جب انکے لیے کوئی ایشو نہین ہے تو ہمارے لیے ایشو کیوں ہے؟ ہر روز نئے نئے تماشے ہو رہے ہیں، بار بار یہی کہہ رہےہیں کہ عثمان بزدار سے بہتر وزیر اعلیٰ کوئی نہیں یہ صرف انکے اندر جرم ہے جو بار بار ان سے کہلوا رہا ہے، عمران خان کو شرم آنی چاہیئے کہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج کیا بنا رہے ہیں۔ حفیظ اللہ کان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لے کر ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے، لوگوں کے بارے میں جو بھی فیصلے آرہے ہیں وہ سمجھ سے باہر ہیں، نواز شریف کو اقامہ بنیاد بنا کر نا اہل کیا گیا، میں تو یہ نہیں سمجھ پا رہا کہ پاکستان میں اس وقت کونسا قانون رائج ہے، قوم مخمصے کا شکار ہے، فیصلے کہاں ہو رہے ہیں؟ کچھ سمجھ نہیں آرہی ، جو بھی ہے یہ کھیل خطرناک ہے۔