counter easy hit

بلے کی دھوم مچ گئی ، تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ کو اچانک غیبی امداد مل گئی ، الیکشن 2018 میں عمران خان کے ٹائیگر کی جیت یقینی بنا دینے والی خبر

چشتیاں ; جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی امیدوار قومی اسمبلی فاطمہ طاہر بشیر چیمہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 241 چشتیاں ملک ظفر خاں، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 242 ڈہرانوالہ چوہدری عبداللہ وینس کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر نے امیر چوہدری افتخار ندیم ، سیاسی کمیٹی ،

جماعت اسلامی کے صدر ڈاکٹر عرفان اللہ، امیر حلقہ 242 چوہدری ناصر محمود گرو، عبدلوار ث وڑائچ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر چوہدری ریاض محمود نے پریس کانفرنس کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ، امیداور صوبائی اسمبلی حلقہ 241 چشتیاں کی موجودگی میں اپنے خطاب میں کیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق میونسپل کمیٹی کے 10 کونسلروں نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہےم میونسپل کے 10 کونسلرز کی طرف سے حلقہ پی پی 239 سے پی ٹی آئی کے امدوار میاں احتشام الحق لالیکا کی حمایت سے سیاسی ماحول میں ہلچل مچ گئی، کونسلروں کی حمایت کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا، میاں احتشام الحق لالیکا کی حمایت کااعلان کرنے والوں میں کانسلر ریاض شاہد، عباس چوہان ، وحید اکرم ، ساجد محمد، پیرزادہ امجد اقبال، اقبال ٹکا، شامل ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار احتشام الحق لالیکا کی جانب سے حمایت کا اعلان کرنے والے کونسلرز کا شکریہ ادا کیا گیا، اور انہوں نے اس موقع ہر کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہی بلدیاتی اداروں کی مکمل اختیارات فراہم کرے گی، اور اگر اللہ تعالیٰ نے عزت دی تو حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جماعت اسلامی نے ایوان بالا( سینیٹ) میں قائد حزب اختلاف کی نشست کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار اعظم سواتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔بدھ کو سینیٹر اعظم سواتی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی۔پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے جماعت اسلامی سے حمایت کی درخواست کی۔ جواب میں سراج الحق نے پی ٹی آئی وفد کو یقین دلایا کہ وہ ایوان بالا میں انہی کی حمایت کریں گے۔تحریک انصاف کے وفد نے حمایت کی یقین دہانی ملنے کے بعد جماعت اسلامی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک دوسرے کی اتحادی ہیں۔ 12 مارچ کو چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی جب کہ جماعت اسلامی نے ن لیگ کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت کی تھی۔دریں اثناء جماعت اسلامی نے سینیٹ میں اپوزیشن بینچوں پر ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی سربراہ اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سراج الحق نے سیکرٹری سینیٹ کو اس مقصد کے لئے باقاعدہ درخواست بھی دے دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹرز کو اپوزیشن کی نشستیں الاٹ کی جائیں۔