میانمار میں تشدد سے بچ کر نکلنے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ بنگلادیش کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، 12 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے۔
کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے،ان میں خواتین اور بچے بھی تھے، حادثے کے بعدگیارہ افراد کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ کوسٹ گارڈ حکام نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے بعد ممکن ہے کہ بہت سے افراد تیرتے ہوئے واپس میانمار چلے گئے ہوں۔