ناتھ (ویب ڈیسک ) فرانس کے دریا سے ملنے والی 24 سالہ نوجوان کی لاش حکومت کےلیے وبال جان بن گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 21 اور 22 جون کو فرانس کے شہر ناتھ کے قریب میوزیکل موسیقی کا پروگرام رات گئے جاری تھا، پولیس نے مقرر ہ وقت ختم ہونے پر لوگوں سے پروگرام ختم کرنے کو کہا مگر لوگ منتشر نہ ہوئے۔ پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسا کر لوگوں کو منتشر کیا اس دوران 13 سے 14 افراد نے جان بچانے کےلئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ان میں ایک نوجوان نہ مل سکا اور 38 روز بعد اس کی لاش دریا کے کنارے سے برآمد ہوئی تو مختلف سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے۔وزیر داخلہ کے بعد وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کو بھی وضاحت دینا پڑی مگر معاملہ حل نہیں ہوا انکوئری کمیشن تفتیش کررہا ہے کہ اس نوجوان کی موت کس طرح ہوئی ہے۔دوسری جانب ناتھ میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں مظاہرین اس واقعہ کو پولیس گردی قرار دے رہے ہیں۔ نوجوان کی ہلاکت پر فرانس بھر میں مظاہروں کا خدشہ ہے جس سے حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرنے کو کہا مگر لوگ منتشر نہ ہوئے۔ پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسا کر لوگوں کو منتشر کیا اس دوران 13 سے 14 افراد نے جان بچانے کےلئے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ان میں ایک نوجوان نہ مل سکا اور 38 روز بعد اس کی لاش دریا کے کنارے سے برآمد ہوئی تو مختلف سوالات اُٹھ کھڑے ہوئے۔وزیر داخلہ کے بعد وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کو بھی وضاحت دینا پڑی مگر معاملہ حل نہیں ہوا انکوئری کمیشن تفتیش کررہا ہے کہ اس نوجوان کی موت کس طرح ہوئی ہے۔دوسری جانب ناتھ میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں مظاہرین اس واقعہ کو پولیس گردی قرار دے رہے ہیں۔ نوجوان کی ہلاکت پر فرانس بھر میں مظاہروں کا خدشہ ہے جس سے حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 38
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276