counter easy hit

حکومتی ایوانوں سے آنے والی بریکنگ نیوز نے ملکی سیاست کو گرما دیا

The breaking news coming from government houses gave domestic politics a warmth

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، وہ بھی شہباز شریف کے فارمولے کی طرز پر ڈیل کے خواہشمند ہیں لیکن عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے این آر او نہیں کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سب کیسز سے بچ سکتے ہیں لیکن عمران خان کے بنائے منی لانڈرنگ کے کیسز سے نہیں بچ سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد حکومت کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلنے جا رہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، وہ بھی شہباز شریف کی طرز پر ڈیل کے خواہشمند ہیں لیکن عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے لیکن این آر او نہیں کریں گے۔ فضل الرحمن وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے ماہر ہیں۔ تحریک مہنگائی کے خلاف چلے تو اور بات مگر لندن جانے کے لئے تحریک نہیں چلے گی۔ عمران خان پانچ سال مدت پوری کریں گے۔ ہمیں خطرہ مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے اپوزیشن سے کوئی نہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینے اہم ہیں، ایمنسٹی سکیم آ رہی ہے، آئی ایم ایف سے معاملات فائنل ہونے جا رہے ہیں اور بجٹ بھی آ رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ این آر او کے منگتوں کی یہ ڈیمانڈ ہے کہ انہیں باہر جانے دیا جائے۔ چودھری نثار بھی متحرک ہو گئے ہیں، وہ زیادہ ن لیگ کے اندر ایکٹو ہیں۔دریں اثناءلاہور میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زندگی بھر سیاستدانوں کواستعمال کرتے رہے لیکن اب پہلی بار سیاستدان مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دن کومشرف پر تنقید اور رات کوان سے ملاقات کیا کرتے تھے ، شہباز شریف لندن گئے اور ابھی تک نہیں آئے ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ واپس نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روز بروز حکمرانی میں عمران خان کا کنٹرول بڑھتا جاہاہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے لئے خطرہ نہیں ہیں ، ان میں سے کوئی تیسرا بلاک نکل آیا تو اس بارے میںمیں کچھ نہیں کہہ سکتا ، صدارتی نظام کی باتیں ملک توڑنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک مہنگائی کےخلاف چلانی چاہئے ، لندن جانے کیلئے نہیں چلانی چاہئے۔مزید برآں لاہور کے نجی ہوٹل میں ریلوے کے بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے ساتھ دیکھ رہا ہوں ، آصف زرداری کریمینل ذہنیت رکھتا ہے ،جیل اس کی محبوب اور سسرال ہے ، آج کے سیاستدانوں میں اس کے علاوہ کوئی اور جیل نہیں کاٹ سکتا ، میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان حکومت چھوڑ دے گا لیکن آصف زرداری اور نواز شریف کو این آر او نہیں دے گا ۔ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی والے حساس ایشو پر بلاول بھٹوکے بیان دلوا رہے ہیں ،زرداری خودبولے ،آصف زرداری اور نواز شریف کا عمران خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی ڈیل اور ڈھیل چل رہی ہے، میرا اور شہباز شریف کا کمرہ آمنے سامنے تھا ، میں نے ایک موٹر سائیکل والے کو پیچھے لگا رکھا تھا کہ شہباز شریف کہاں جاتا ہے اور میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ شہباز شریف این آر او مانگ رہا ہے، باقی میں نے کسی کو این آر او مانگتے نہیں دیکھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website