اسلام آباد : سپریم کورٹ میں اس وقت انوکھا مقدمہ دیکھنے کو ملا جس ایک شخص سپنوں کی رانی بیاہ کر لایا اور جب گھونگٹ اٹھایا تو راجہ نکل آیا۔ ملتان کے محمد شفیع کیلئے دوسری شادی ایسا روگ بنی کہ جان چھڑانے کے لیے سپریم کورٹ آنا پڑا۔اولاد کی خواہش کے لیے دوسری شادی کرنے والا ملتان کا محمد شفیع نئی مصیبت میں پھنس گیا ہے، دھوم دھڑکے سے رانی انجم کو بیاہ کرلایا، مگر شب عروسی کو گھونگٹ اٹھاتے ہی شادی کی ساری خوشی ہوا ہوگئی۔ دلہن بنی رانی خواجہ سرا نکل آیا، جان چھڑانے کے لیے مقدمہ بازی شروع ہوئی تو معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔محمد شفیع نے نکاح فسخ کرانے کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تو ہائی کورٹ نے نان نفقہ کیلئے عبوری حکم جاری کر دیا۔شفیع کے وکیل نے دلائل دیئے کہ نان نفقہ دینے کو تیار ہیں، بشرطیکہ ازدواجی تعلق قائم ہونا ثابت ہوجائے۔عدالت نے 15 ہزار روپے ماہانہ نان نفقہ اور زرعی زمین بطور حق مہر دینے کا ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے خواجہ سرا رانی انجم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 31