کراچی: عملہ ملازم خواتین سے موبائل نمبر مانگتا ہے، ائر لائن کو خط، کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی ہوٹل ریوران کی انتظامیہ نے پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آئندہ پی آئی اے عملے کو ہوٹل میں کمرہ نہیں دیں گے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ پی آئی اے عملے کی وجہ سے خواتین خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، پی آئی اے عملہ خواتین سٹاف ممبر کے موبائل نمبر مانگتا ہے لہٰذا جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ہوٹل انتظامیہ پی آئی اے عملے کو مزید رہنے کیلئے کمرے نہیں دے گی۔