لوگ فٹ رہنے کے لئے جم جاتے ہیں،ورزش کرتے ہیں لیکن ایک ایسا شخص بھی ہے جو خود کو فٹ رکھنے کے لئے سانپ کا زہراستعمال کرتا ہے۔
لندن کے شہری اسٹیو لڈون کو موسیقی پسند ہے لیکن وہ سانپوں سے بھی کھیلتے ہیں،اپنی عمرسے کم نظر آنے کے لئے اسٹیو تیس سال سے سانپوں کے زہر کا انجکشن استعمال کررہے ہیں جیسے سانپوں کا زہر ان کے لئے زہر نہیں انرجی ڈرنک ہو۔
ان کے پاس 17سانپ ہیں جن میں سے 15انتہائی زہریلے ہیں ،پچاس سال کے اسٹیو خطرناک ترین سانپ کوبرا اور ریٹل اسنیک کے زہریلے انجکشن بھی لگا چکے ہیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسٹیو کا یہ عمل اس کی صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔
دوسری جانب اسٹیوکا دعویٰ ہے کہ وہ تیرہ برس سے سردی یا فلومیں مبتلا نہیں ہوئے،وہ خود کو 23سال کا نوجوان محسوس کرتے ہیں ۔