آپ نے گئی بھینس پانی میں کا محاورہ تو یقیناً سُنا ہی ہوگا لیکن دریائے سندھ میں نہاتی بھینسیں اس محاورے سے بے خبر تھیں جب ہی تو دریائے سندھ میں اترنے والی بھینسیں کیچڑ میں بری طرح پھنس گئیں۔
The buffaloes were trapped who taken down to bathe in the river
سکھر بیراج میں بھل صفائی کا کام جاری ہے اور دریا میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے، اس خبر سے بے چاری بھینسیں بے خبر تھیں اور اتر گئیں دریا میں نہانے کےلیے، بس پھر کیا تھا جیسے جیسے بھینسیں آگے جاتی گئیں دلدلی زمین میں پھنستی گئیں۔بھینسوں کےمالکان پہلے تو کئی گھنٹوں تک تو ریسکیو عملےکا انتظارکرتے رہے، جب مایوس ہوئے تو خود ہی دریا میں اُترے اور اہل علاقہ کی مدد سے اپنی بھینسوں کو دلدلی زمین سے نکال لائے ۔