ایران نے بلغاریہ کے وزیر اعظم بائیکو بوریسوف کے طیارے کو اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کے وزیر خارجہ زہاریوا نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ بلغاریہ کے وزیر اعظم بائیکو بوریسوف کے طیارے کو ایران کی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کے بعد ہم نے ترک حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد طیارہ عراق کی حدود سے گزر کرسعودی عرب پہنچا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے دورے سے قبل ضروری اجازت نامے حاصل کرنے کے باوجود ایران نے طیارے کو گزرنے کی اجازت نہیں دی۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ طیارہ بتائے گئے روٹ سے ہٹ گیا تھا، وزیر اعظم بائیکو بوریسوف کے طیارے کو ایران کی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کے بعد دارالحکومت صوفیہ میں ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔