counter easy hit

ایسا دبنگ اعلان کر دیا کہ پوری دنیا پاک ترک رشتے کی مثالیں دینے لگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں متعین ترک سفیر مصطفٰی یردکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سمیت ہر فورم پر پاکستان کا حامی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے عالمی سطح پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی اور آگے بھی کرتے رہیں گے، ترکی ایف اے ٹی ایف پر بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔مصطفی یردکل نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان دورہ پاکستان کے شدت سے خواہشمند ہیں، ترک صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے کر رہے ہیں جب کہ ترک صدر کے دورہ کو حقیقی کامیابی میں بدلنا چاہتے ہیں۔سفیر کا کہنا تھا کہ پاک ،ترکی تزویراتی اقتصادی فریم ورک کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، فریم ورک سے سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت سمیت تمام شعبے ترقی کریں گے، جب کہ دفاعی صنعتی شعبے میں بھی پاک، ترک تعاون میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔مصطفی یردکل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ترک سرمایہ کاری کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں اور پاکستان میں جلد ترک پیداواری یونٹس، فیکٹریاں کام شروع کریں گی، یاد رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے اگرچی بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم ابھی بھی بہت سا ٹاسک ستمبر سے قبل مکمل کرنا ہو گا جن میں سی اہم ترین یہ ہے کہ دہشت گردی اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدامت دائر کرنا اور ان کی موثر پیروی کرنا شامل ہیں جبکہ پہلے سے موجود مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہہنچانا بھی ایک شرط ہے ،پاکستان نے حال ہے میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے، جبکہ موبائل کمپنیوں کے ذریعے کیش کی ٹرانسفر کے ڈیٹا کو بھی منظم کیا جارہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website