پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی ہفتہ رہا اور انڈیکس ساڑھے 39ہزار تک گرا۔ لیکن کاروبار کا اختتام 40 ہزار سے اوپر رہا۔
پاکستانی شیئرز بازار میں کاروبار ہفتے کے ابتدائی دو روز مارکیٹ 614 پوائنٹس کمی کا شکار رہا۔ ہفتے کے آخری دو روز رجحان مثبت رہا لیکن کاروباری ہفتے کا اختتام 238 پوائنٹس کمی سے ہوا۔ ہفتے کے دوران انڈیکس 39 ہزار 464 پوائنٹس تک گرا لیکن کاروبار کا اختتام 40 ہزار 10 پر ہوا۔ ہفتے کے دوران تقریبا 52 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 32 ارب روپے رہی۔ کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹل لائزیشن 18 ارب کم ہو کر 8375 ارب روپے ہوگئی۔