پاناما لیکس پر کمیشن کی تشکیل کیلئے تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی ، اتفاق رائے کی صورت میں وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی
اسلام آباد (یس اُردو) وفاقی وزراء کا اجلاس آج دوبارہ اسلام آباد طلب کرلیا گیا ۔ پانامہ لیکس پر کمیشن کی تشکیل کے لئے تفصیلات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن کی تشکیل سمیت تمام امور کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ۔ اجلاس میں کمیشن کے حوالے سے شخصیات سے ہونے والے رابطوں ٹرم آف ریفرنس اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے ۔ وزراء کے اجلاس میں اتفاق رائے کی صورت میں وزیر اعظم سے منظوری حاصل کرلی جائے گی