مسجد الحرام : مہم کا مقصد مسجد حرام، اس کے اطراف اور خانہ کعبہ کو معطّر بنانا ہے تا کہ نمازیوں، معتمرین اور زائرین کی راحت و اطمینان کے ساتھ عبادات اور مناسک کی ادائیگی کے لیے خوشبو دار فضائیں فراہم کی جا سکیں۔ شیخ السدیس کی خصوصی ہدایت پر مسجد حرام کے تمام مقامات کو دن رات مختلف اوقات میں خوشبوؤں سے مہکایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حجر اسود اور ملتزم کو روزانہ5 مرتبہ انتہائی قیمتی روغن عود سے مہکایا جا رہا ہے جبکہ اس کیلئے5 کلو سے زیادہ روغنِ عود استعمال ہوتا ہے۔ اس سے قبل شیخ السدیس نے مسجد حرام کو دْھونی سے مہکانے کے لیے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا تھا جو خانہ کعبہ اور مسجد حرام کو بالخصوص رمضان المبارک میں اعلی اور نفیس ترین قسم کی خوشبوؤں اور دْھونیوں سے معطر کرتا ہے۔