راولپنڈی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا سابق ممبر اسمبلی نے دانستہ طور لڑکوں کیلئے تعلیمی ادارے نہ بننے دیئے، نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک
راولپنڈی: (پریس ریلیز) پاکستان عوامی لیگ کے راولپنڈی سے نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم، صحت، روزگار اور سماجی انصاف کے لیے اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں، تھانہ کچہری اور قبضہ مافیا، فرقہ بندی، جھوٹ، منافقت، کی سیاست نے راولپنڈی کو مسا ئلستان بنادیا،عوام پچیس جولائی کو ووٹ کی طاقت سے تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لیے نالہ لئی میں پھینک دیںگے، ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران نامزد امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے کہا راولپنڈی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کیمپس کیرج فیکٹری کالونی راولپنڈی کے قریب قائم کرنے کی بات چیت مکمل ہو چکی ہے جس سے راولپنڈی کی طلبہ و طالبات کی مشکلات ختم ہوجائیں گی اور راولپنڈی کی کے لاکھوں شہریوں کا درینہ مطالبہ پورا کروایا جائے گا