لاہور: شاہد آفریدی کے پاکستان سمیت کرکٹ کی دنیا میں جہاں بے شمار چاہنے والے موجود ہیں وہیں کینیڈا میں بھی بوم بوم آفریدی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے اسٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں، وہ پاکستانی کمیونٹی اور وہاں کے مقتدر حلقوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس موقع پر آفریدی نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کینیڈین پولیس اور پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈین پولیس کے ایک سکھ آفیسر کی بوم بوم سٹائل میں تصویر بھی شیئر کی ہے جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔