ٹھٹھہ: موھارا کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی کے مالک اور ناخدا کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ٹھٹھہ کے علاقے میرپورساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا کے قریب 2 روز قبل ڈوبنے والی کشتی کے مالک مبارک کاتیاراور کشی کے کپتان محمد سکھیو خاصخیلی کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے خلاف تھانہ میرپور ساکرو میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل خطا اور غیر محفوظ کشتی میں لوگوں کو سفر کرانے کے الزامات عائد کیے گئے۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل موھارا کے قریب سمندرمیں کشتی کے الٹنے سے ایک بچے سمیت 18 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔