شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، دھرنا کامیاب ہو سکتا تھا، پی ٹی آئی کے ڈبے پٹ رہے تھے مگر سارے انجن بنی گالہ میں بیٹھے تھے، کہتے ہیں اگلے دو ماہ اب بھی بہت اہم ہیں۔
اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہو جاتے تو وہ دس نفل پڑھتے لیکن ان کے پاس دھرنا ختم کرنے کے سواء کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، پی ٹی آئی کے سارے انجن بنی گالا میں بیٹھے تھے مگر ڈبے پٹ رہے تھے۔
بہرنوع، شیخ رشید تبدیلی کیلئے اب بھی پرامید ہیں، کہتے ہیں اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی اس مہینے کو بہت اہم سمجھتا ہوں، اسی سال کچھ ہو گا، سپریم کورٹ سے فیصلے کی امید رکھتا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انکی حکمت عملی چلتی تو طاہر القادری کو بھی لے آتے۔ شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہ انہیں عمران خان سے کوئی اختلاف ہو تو وہ ان سے اس کا ذکر تنہائی میں کر لیتے ہیں۔