ایک اور کھلا پھاٹک کئی قیمتی جانیں لے گیا۔ گوجرا میں کار ٹرین کی زد میں آنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چک نمبر 93 ج ب میں کھلےپھاٹک پرشالیمار ایکسپریس نے کار کوٹکر ماری جس سے کار میں سوار 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پہنچ کر لاشیں اسپتال منتقل کیں۔پولیس کے مطابق رواں ماہ ریلوےکے کھلے پھاٹک کی وجہ سے یہ دوسرا حادثہ ہے، چند روز قبل لودھراں میں کھلے پھاٹک پراسکول وین ٹرین کی زد میں آئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔