نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا ءپر دو ماہ کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے،یہ پابندی نگراںوفاقی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انتخابات کے بعد عام افراد کیلئے نئے اسلحہ لائسنس کیلئے این ٹی این لازمی درکار ہوگاجبکہ سرکاری ملازمین اپنے محکمانہ طورپر اجازت نامہ دینے کے پابند ہوں گے۔
اکتیس جولائی تک موصول ہونے والی درخواستوں پراسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری داخلہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔
وزارت داخلہ نے نئی پالیسی بھی جاری کردی جس کے تحت ہر ضلع کاڈپٹی کمشنر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کامجاذ ہوگا۔