اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف ریفرنس فائل کررہے ہیں اورعمران خان کے خلاف کیس جلد ختم ہو جائے گا۔
The case against Imran Khan will end soon, Naeem ul Haq
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرنعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وکیل عمران خان کے خلاف اندھیرے میں تیرچلا رہے ہیں، (ن) لیگ کے وکیل اپنی یادداشت کھو بیٹھے ہیں، (ن) لیگ کے وکیل کہتے ہیں بس عمران خان کو نااہل کیا جائے، ہم نے منی ٹریل کی تمام تفصیل جمع کردی ہے، عمران خان کی دیانت کی پورا پاکستان مثال دیتا ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ن لیگ کو ناکامی ہوگی جب کہ عمران خان کے خلاف کیس جلد ختم ہو جائے گا، ہم کرپشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے رہیں گے، ہم جلد ہی شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائرکریں گے۔