لاہور: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے مزید الجھ گیا، کاش ایسا نہ ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے تھے ایسا ہو لیکن چودھری نثار کا معاملہ سلجھتے سلجھتے مزیدالجھ گیا،کاش ایسا نہ ہو ہوتا پر اب ہو گیاہے۔واضح رہے کہ ن لیگ اور چودھری نثار کے درمیان دوریاں ختم نہ ہو سکیں ، پارٹی کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہ جاری کرنے پر چودھری نثار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اورپارٹی ان کے مقابلے میں اپنا امیدوار بھی میدان میں لا رہی ہے۔جبکہ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی طرف سے پارٹی ٹکٹوں کے اعلان سے قبل ہی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بڑا اعلان کردیا، کہتے ہیں تین حلقوں سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ترجمان چوہدری نثار کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آئندہ انتخابات میں این اے 59، پی پی 10 اور پی پی 14 سے الیکشن لڑیں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ این اے 59 کی 27 یونین کونسلز کے چیئرمینز نے چوہدری نثار سے ملاقات کی، جن سے گفتگو کے دوران سابق وزیر داخلہ نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکسلا اور واہ کے حلقے این اے سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، حتمی فیصلہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔چوہدری نثار علی خان نے مریم نواز شریف کی قیادت میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اداروں سے محاذ آرائی پر بھی پارٹی قیادت سے ان کے اختلافات منظر عام پر آچکے ہیں۔