counter easy hit

حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی منظر عام پر آنے کا معاملہ ۔۔۔ اندر کی کہانی کیا ہے ؟ آپ بھی جانیے

The Case of Hamza Ali Abbasi's First Wife What's the story inside? You also learn

لاہور(ویب ڈیسک) حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور خان سے شادی کے بعد ایک خاتون نے اْن کی پہلی بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ گزشتہ روز فیس بْک اور ٹوئٹر پر انیلہ وریمانی نامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی ہیں۔انیلہ وریمانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں حمزہ علی عباسی کی پہلی بیوی ہوں اور حمزہ علی عباسی کا اصل نام جہانزیب خان ہے، مجھ سے نکاح کرنے کے بعد حمزہ علی عباسی غائب ہوگئے تھے اور میں 1999 ء سے اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اسی دوران حمزہ نے مجھ سے بعض اوقات رقم بھی طلب کی تھی۔انیلہ کا کہنا ہے کہ جب مجھے حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی اطلاع موصول ہوئی تو میں نے حمزہ سے رابطہ کیا جس پر اْنہوں نے مجھے کہا کہ جہنم میں جاؤ۔ خاتون نے ڈاکٹر شاہد مسعود کا اپنے ٹوئٹر میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں بچپن سے ہی اپنے کزن کے ساتھ منسلک تھی لیکن پولیس کی دخل اندازی کے ڈر کے باعث میں کراچی سے اسلام آباد بھاگ گئی اور وہاں جا کر میں نے حمزہ علی عباسی سے شادی کی۔‘خاتون نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس کے معاملے میں دخل اندازی کے ڈر کی وجہ سے میں اپنے کزن سے شادی نہیں کرسکی اور مجبور ہو کر اسلام آباد میں ایک پنجابی لڑکے سے شادی کرنی پڑی۔ دوسری جانب انیلہ وریمانی نے نیمل خاور کے گزشتہ روز کئے گئے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ پہلے میری زندگی میں تھا، اِس کے ساتھ رہنے کا حق صرف میرا ہے، نیمل تْم نے مجھ سے میرا شوہر چھینا ہے۔خاتون نے کہا کہ ’قانون کے مطابق شوہر اْس وقت تک دوسری شادی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنی پہلی بیوی کو اْس کے حقوق نہ دے اور حمزہ نے مجھے میرا حق نہیں دیا ہے لہٰذا نیمل تمہیں بھی حمزہ کے ساتھ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے انیلہ نے اگلے ٹوئٹ میں نیمل خاور عباسی سے کہا کہ ’نیمل تمہیں نہیں معلوم کہ میں کتنا ڈر گئی تھی اور پھر اسلام آباد گئی تھی۔واضح رہے کہ ابھی تک حمزہ علی عباسی کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website