counter easy hit

رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا، ڈاکٹر عاصم

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کرپشن میں مبتلا ہے اور رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔

The case will to registered against NAB after release, Dr Asim

The case will to registered against NAB after release, Dr Asim

کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جو کرپشن میں مبتلا ہے، نیب کا سلوگن ’سے نوٹوکرپشن‘  سے اب تبدیل ہوکر ’سیٹ آ تھیف ٹو کیچ آ تھیف‘ ہونا چاہئے، رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمات درج کراؤں گا جب کہ نیب خود سپریم کورٹ میں پھنسا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہے تو ایک فیصد تو بتایا جائے، میرے اوپر 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا ہے، اس کا ایک فیصد تو مجھے دے دیں، ایک فیصد کا آدھا ان صحافیوں کودوں گا جنہوں نے میرے مقدمات میں محنت کی۔

ڈاکٹرعاصم نے سیاسی گفتگو سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہوٹل میں لکھا ہوتا ہے سیاسی گفتگو سے پرہیز کریں تو میں بھی کررہا ہوں، وسیم اختر کا جو آئینی حق ہے وہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سیاست کو خیر باد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ نہ الیکشن لڑوں گا اور نہ ہی گورنربنوں گا۔ ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ گورنرسندھ سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، گورنرتمام جامعات کے چانسلر ہیں اسلیے تعلیمی ایجنڈے پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں سندھ کی تعلیم کیلئے بات کی، جو بھی گورنر ہوگا اس کو عزت دیں گے چاہے وہ سی پیک کا ہی گورنر ہو۔

اس سے قبل کراچی میں احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر ملزموں کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم نے استدعا کی کہ میرے وکیل انور منصور کے آنے تک سماعت ملتوی کی جائے جس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ اسٹیٹمنٹ کے لیے دوسرے وکیل کو اجازت دے دیں، ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میں کسی اور وکیل کو اجازت نہیں دے سکتا اور 13 مئی کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں میری پیشی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم اور ملزمان کے خلاف جامشوروں جوائنٹ وینچر لمیٹڈ میں 17 ارب روپے کی کرپشن کے الزام ہے اور ملزمان کیخلاف نیب کی جانب سے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا یے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website