ماسکو ……روس کے شہر بارناول میں کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ شہریوں نے بلی کو میئر کیلئے نامزد کر دیا، بلی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔روسی دارالحکومت ماسکو کے مشرق میں واقع شہر بارناول میں میئر کا انتخاب اگلے ہفتے ہو گا ، جس کے لیے شہریوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ شہریوں نے اس بار ایک بلی کو سیاست کے میدان میں اتار دیا ہے اور انہیں توقع ہے کہ شیر کی خالہ گھر کے چوہوں کی طرح سیاسی چوروں کا بھی صفایا کرسکے گی۔روسی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر دیگر 6 امیدواروں کے مقابلے میں بلی کو زیادہ پسند کیا جارہا ہے، نئے میئر کا انتخاب سٹی کونسل اور گورنر پر مشتمل کمیشن اگلے ہفتے کرے گا۔میئر کے انتخاب سے متعلق ایک غیر رسمی آن لائن پولنگ میں شہریوں سے لی گئی رائے کے دوران بلی نے 90فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔