فور کیٹس پیٹ ہوٹل میں بلیوں کو مزے مزے کے کھانے دیئے جاتے ہیں، مستقبل میں کتوں کا ہوٹل بھی کھولوں گا :مالک ہوٹل احمد طاہر
بصرہ: جنگ سے تباہ حال عراق میں حالات پر سکون ہوئے تو نخرے شروع ہوگئے۔ بصرہ میں بلیوں کا ہوٹل کھل گیا جہاں انہیں مزے کے کھانے دیئے جاتے ہیں اور آرام و سکون کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔ عراق کے ساحلی شہر بصرہ میں بلیوں کے لئے فور کیٹس پیٹ ہوٹل کھول دیا گیا ہے۔ ہوٹل کے مالک احمد طاہر کا کہنا ہے کبھی دو، کبھی تین مہمان روازنہ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ بیمار بلیوں کی بھی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
طاہر کہتے ہیں فی الحال یہ ہوٹل صرف بلیوں کے لئے ہے لیکن مستقبل میں کتوں کے لئے بھی ہوٹل کھولنے کا ارادہ ہے۔ ہوٹل میں آنے والے ایک مہمان کا کہنا ہے انہیں اپنی نوکری کے سلسلے میں اکثر باہر جانا پڑتا ہے، اب انہیں کوئی فکر نہیں،وہ اپنی پالتو بلی کو ہوٹل چھوڑ جاتے ہیں۔