قصور میں عظیم صوفی بزرگ بابا بلھے شاہ کے عرس کی تقریبات کا آغاز، زائرین کی بڑی تعداد حاضری کے لئے پہنچنا شروع ہو گئی۔
قصور: عرس کی تقریب کے آغاز پر مزار کو غسل دیا گیا اور ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔ عرس کے پہلے روز ہی عقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری کے لئے قصور پہنچ گئی۔ زائرین کی سیکیورٹی کے لئے دو ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر دربار پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔ میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد زائرین کو مزار میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ دربار کے قریب سٹال لگانے اور دھمال ڈالنے پر پاپندی عائد ہے۔