اسلام آباد……..پاکستان کے ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے مطابق ملک میں مردم شماری مارچ 2016میں ہو گی ، جس کیلئے انتظامات کو مکمل کئے جارہے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں ادارہ شماریات کے سربراہ نے بتایا کہ مردم شماری کی تیاریوں کیلئے ٹیم کے انتخاب سمیت انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں اور کافی کام مکمل بھی ہو چکا ہے ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں تین فی صد سے سے زائد اضافہ ہوا۔تاہم نومبر کے مقابلے میں دسمبر 2015میں مہنگائی میں معمولی واقع ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال پہلے 6ماہ جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 2عشاریہ صفر آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔