بھارت کو دھول چٹا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خوشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ۔
The champion team of Champions trophy ceremony at the Army House in the honor of the team
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق، فاتحین کی پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں آرمی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کی میزبانی کر رہے ہیں۔ تقریب میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم آفیشلز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے فوراً بعد آرمی چیف نے فاتح ٹیم کے اعزاز میں استقبالیے اور ساری ٹیم کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔