سوات ; پی کے 4 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پی ٹی آئی کے عزیزاللہ گران کی جیت برقرار ہے جب کہ ،،الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیرمقام دوسرے نمبرپر رہے۔ زرائع کے مطا بق اس حلقے میں مجموعی پولنگ اسٹیشنو ں کی تعداد 105ہے جن میں 101پولنگ اسٹیشنز میں ریکاوٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا تھا اور اب صر ف چار پولنگ اسٹیشنز کا ریکاونٹنگ باقی تھی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ چار پولنگ اسٹیشنز کے بیگز این اے3 میں الیکشن کمیشن کو غلطی سے حوالہ کئے گئے ہیں جو صوبائی الیکشن کمیشن کے اجازت کے بعدمتعلقہ ریٹرنگ افیسرز کو بھیجا جائیگا اور اُس کی ووبارہ ریکاونٹنگ ہوگی ادھر باخبر زرائع کے مطابق اب تک کے
دوبارہ ریکاونٹنگ اور ایک سو ایک پولنگ اسٹشنز کے ریکاونٹنگ کے نتائج کے مطابق عزیزاللہ گران کو اب بھی 73ووٹوںکی برتر ی حاصل ہے جبکہ فارمز 45کے مطابق باقی ماندہ چار حلقوں میں جن میں پولنگ اسٹیشن درالعلوم چار باغ کمبائنڈ میںامیر مقام کو 288اورعزیز اللہ گران کو 53،گرلز سکول چارباغ میں امیر مقام کو 88اور عزیز اللہ گران کو 17،پرایمری سکول کوکارئی میں امیر مقام کو 18اور پرائمری سکول قمبر میں امیر مقام کو 6اور عزیزاللہ گران کو 8ووٹ ملے ہیں ۔فارمز 45اور موجودہ ریکاونٹنگ کے دونوں ووٹ ملاکر عزیز اللہ گران کو ابھی امیر مقام پر 180ووٹوںکی برتری حاصل ہیں۔تا ہم اب پی کے 4میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل پورا ہو چکا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے امید وار عزیزاللہ گران کی جیت برقرار رہی ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار امیر مقام دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔