counter easy hit

وزیر اعظم ایمنسٹی سکیم چھوٹے تاجروں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے،سردار اظہر سلطان

 the chief Azhar Sultan

the chief Azhar Sultan

لاہور(پ ر)لاہور امپورٹرز رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر و تاجر رہنما سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایمنسٹی سکیم چھوٹے تاجروں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے اس میں سے کیڑے نکالنے کی بجائے اس سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور حکومت کا نظام چلانے کیلئے ریونیو کی ضرورت ہوتی ہے اور ریونیو کاروباری حلقوں سے ہی اکٹھا کرنا ہوتا ہے ، لہذا حکومت کوچاہیے کہ وہ تاجروں کی نیت پر شک نہ کرے بلکہ تاجر برادری کو اعتمام میں لے ،تاکہ حکومت اور تاجروں کے درمیان خوشگوار ذہنی ہم آہنگی قائم ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری ٹیکس دینا چاہتی ہے لیکن حکومت کو تاجروں کے ساتھ مشاورت کا راستہ اپنا نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت حکومتی اعدادوشمار کے مطابق ٹیکس گزاروں کی تعداد تقریباً 35 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کاروباری حلقوں کو چاہیے کہ اس سکیم کو مثبت انداز میں لیا جائے کیونکہ یہ سکیم 5 کروڑ روپے تک ہے اور پانچ کروڑ سے اوپر والے تاجروں کیلئے نہیں ہے ۔لہذا ہمیں اس سکیم کو ملکی مفادات کی خاطر قبول کرنا چاہیے نہ کہ ہم اس میں سے کیڑے نکالیں۔حکومت اور تاجروں کو ایک دوسرے کی نیت پر شک کرنے سے گریز کرنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تاجروں پر زبردستی کسی بھی قسم کا کوئی ٹیکس نافذ نہ کرے بلکہ پہلے تاجروں سے مشاورت کی جائے اور انہیں اعتماد میں لیا جائے تاکہ تاجروں اور حکومت کے درمیان کسی بھی قسم کی محاز آرائی کے معاملات پیدا ہونے سے بچا جا سکے۔