نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے یوم علی کے موقع پر جلوسوں کے روٹس پر صفائی و ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور قائم رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت جاری کردی۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوم حضرت علی کے موقع پر عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر قائم رکاوٹوں کے خاتمے کےلیے احکامات بھی جاری کیے۔
اجلاس میں 21 رمضان کو سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔جلوس کے راستوں پر 803 بلڈنگز ہیں جن کی پولیس اور رینجرز نگرانی کرے گی۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کررہے ہیں۔