پشاور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ ہماری ایجنسیوں میں اتنی سکت ہے کہ طاہر داوڑ کے اغواء اور قتل کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچاسکیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شہید ایس پی طاہر داوڑ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید ایس پی کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ ہماری ایجنسیوں میں اتنی سکت ہے کہ طاہر داوڑ کے اغوا اور قتل کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی عالمی سطح پر تحقیقات کے مطالبے کا نہیں سوچا، اہل خانہ تحقیقات سے مطمئن نہ ہوئے تو ان کے اطمینان کیلئے اقدامات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اورخیبر پختونخوا حکومتیں ناکام نہیں، اپوزیشن کا کام ہی تنقید کرنا ہوتا ہے۔واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش 13 نومبر کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملی تھی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو قرضہ دینے کے لیے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں بجٹ خسارہ کم کرنےاور آمدن میں کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی تجویز دی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے اضافی ریونیو کے لیے 150 ارب روپے سے زائد کے مزید نئے ٹیکس لگانے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں بھی مزید ایک فیصد اضافہ کے ساتھ 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے سے 70 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا