لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں نگراں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سیاسی و عسکری شخصیات سمیت آئی جی پنجاب عارف نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پروفیسر حسن عسکری کا اعلان کیا تھا تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان کی تقرری کو مسترد کردیا تھا ۔