کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The Chief Minister of Sindh instructed not to do loadshedding during Pakistan-India match
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آج چیمپئینز ٹرافی کے پاک بھارت فائنل ٹاکرے کے دوران کے الیکٹک حکام کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج اتوارکے روز دفاتر، صنعتیں بند ہوتی ہیں جس کے باعث بجلی کی ضرورت رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر با آسانی پوری کی جا سکتی ہے۔ وزیراعلی سے جب آج کی فتح کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے پاکستان کے میچ جیتنے کے عزم کو ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم آج بھارت سے میچ جیت کر قوم کو عید الفطر کا تحفہ دے گی۔








